• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایکس میں کاروبار کا ملا جلا دن، انڈیکس میں 37 پوائنٹس کی کمی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا ملا جلا دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 37 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔ 

پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس اس کمی کے بعد 40 ہزار 927 پوائنٹس پر بند ہوا ہے۔

کاروباری دن میں انڈیکس 567 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

حصص بازار میں آج 19 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 6 ارب 32 کروڑ روپے رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 5 ارب روپے کم ہو کر 6 ہزار 722 ارب روپے ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید