• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واٹس ایپ پر خاتون کے غیر اخلاقی رابطوں پر 10 ہزار درہم جرمانہ

کراچی (نیوزڈیسک )متحدہ عرب امارات میں الفجیرہ اپیل کورٹ نے واٹس ایپ پرغیر متعلق افراد کے ساتھ ’غیر اخلاقی‘ رابطے کے الزام سے خاتون کو بری کرنے کا عدالتی فیصلہ منسوخ کردیا۔اپیل کورٹ نے 10ہزار درہم جرمانہ عائد کرنے، موبائل ضبط کرنے اور کیس سے متعلق معلومات ڈیلیٹ کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مقامی شہری نے اپنی اہلیہ کے خلاف مقدمہ دائر کرکے الزام لگایا تھا کہ’ وہ ایسے افراد سے رابطے کرتی رہی ہے جن سے اس کا کوئی رشتہ نہیں ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید