کراچی (نیوز ڈیسک)بھارت کے تاریخی شہر اجین میں ہندو یاترا کیلئے636سال قدیم مسجد کا حصہ خود مسمار کردیا گیا۔مسلمانوں کو خدشہ تھا انتظامیہ مسجد کو مکمل منہدم کردےگی، جس پر سیکڑوں افراد نے رات بھر مسجد کے باہر احتجاج کیا۔ پولیس کارروائی میں متعدد افراد زخمی اور کئی گرفتارکرلیے گئے۔