پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کے دوسرے مرحلے کے میچز کے لیے قذافی اسٹیڈیم میں تیاریاں حتمی مرحلے میں پہنچ گئی ہیں۔
اسٹیڈیم میں صفائی ستھرائی کا کام جاری ہے جبکہ رنگ و روغن کر دیا گیا ہے۔
گراؤنڈ اسٹاف نے پچز تیار کر لی ہیں، دائیں اور بائیں جانب پریکٹس پچز بھی تیار ہیں۔
پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیمیں کل قذافی اسٹیڈیم میں ٹریننگ کریں گی۔
قذافی اسٹیڈیم میں 3 ٹی 20 میچز 28 ستمبر، 30 ستمبر اور 2 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔