• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے مرحلے کے 3 میچز کھیلنے کے لیے پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں کراچی سے لاہور پہنچ گئیں۔ 

دونوں ٹیموں اور آفیشل نے پی آئی اے کی خصوصی پرواز پی کے 6312 سے سفر کیا۔

کھلاڑیوں کو سخت سیکیورٹی میں بیک وقت ہوٹل سے کراچی ایئر پورٹ کے ٹرمینل پہنچایا گیا۔

پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں آج آرام کریں گی۔

پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان لاہور میں 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں 28 ستمبر، 30 ستمبر اور 2 اکتوبر کو میچز ہوں گے، دونوں ٹیموں کا آج لاہور میں ٹریننگ سیشن شیڈول نہیں ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں کل شام قذافی اسٹیڈیم میں ٹریننگ کریں گی۔

واضح رہے کہ پہلے مرحلے میں 4 ٹی ٹوئنٹی میچز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے، جس میں دونوں ٹیموں نے 2،2 میچز اپنے نام کیے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید