بھارت کے ایک اسکول کی طالبہ کے بیگ سےکوبرا سانپ نکلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے علاقے شاجاپور کے ایک اسکول میں طالبہ نے بیگ میں غیر معمولی چیز کی حرکت محسوس کی تو فوری ٹیچر کو اطلاع دی جس کے بعد ٹیچر نے دور لے جاکر ڈرتے ڈرتے بیگ پلٹا اور پیچھے ہٹ گئے۔
بیگ میں موجود سانپ کو دیکھ کر بچوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ ڈر کے مارے چیخنے لگ گئے۔خوش قسمتی سے کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
خیال رہے کہ کوبرا سانپوں کی سب سے خطرناک قسم ہے جو عمومی طور پر ساڑھے چھ فٹ تک لمبے ہو سکتے ہیں اور ایک ڈنک سے 20 افراد کو ہلاک کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔