• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

ڈینگی وائرس سے کراچی میں ایک مریض کا انتقال، 436 افراد رپورٹ

ڈینگی وائرس سے کراچی میں ایک اور مریض کا انتقال ہوگیا، مجموعی تعداد 34 ہوگئی۔

سندھ کے محکمہ صحت کے مطابق ڈینگی وائرس سے موت ضلع وسطی کراچی میں رپورٹ ہوئی، مریضہ نارتھ کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھی۔ 

محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں ڈینگی وائرس سے اموات کی تعداد 34 ہوگئی ہے۔ جبکہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ میں ڈینگی سے 436 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ 

محکمہ صحت کے مطابق 24 گھنٹوں میں کراچی میں 254 افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے۔ جبکہ حیدرآباد میں 126، میرپورخاص 22، عمرکوٹ میں 17، تھر پارکر میں 5، بے نظیر آباد 4، سانگھڑ میں 3 اور جامشورو میں 2 افراد ڈینگی وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ 

ٹنڈوالہ یار، بدین اور سکھر میں ڈینگی وائرس کا ایک، ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

قومی خبریں سے مزید
صحت سے مزید