• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شطرنج کے عالمی چیمپئن کا ساتھی کھلاڑی پر دھوکا دہی کا الزام

فائل فوٹو
فائل فوٹو

شطرنج کے عالمی چیمپئن میگنس کارلس نے ساتھی نوجوان کھلاڑی کے ساتھ نہ کھیلنے کی وضاحت پیش کرتے ہوئے ان پر دھوکا دہی کا الزام عائد کردیا۔

نوروے سے تعلق رکھنے والے میگنس کارلس نے ٹوئٹر پر وضاحت پیش کرتے ہوئے امریکی نوجوان کھلاڑی ہنس نیمن پر دھوکا دینے کا الزام عائد کیا اور مستقبل میں کھیلنے سے انکار کردیا۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ وہ ہنس نیمن سمیت کسی بھی ایسے کھلاڑی کے ساتھ کسی بھی پلیٹ فارم پر کبھی نہیں کھیلیں گے جس نے ماضی میں کبھی کھیل کے دوران دھوکا کیا ہو۔

واضح رہے کہ میگنس کارلس 2013 سے شطرنج کے عالمی چیمپئن ہیں۔ اب تک 53 کلاسیکل شطرنج گیمز کے مسلسل فاتح رہے ہیں۔

انہوں نے حال ہی میں جولیس بیئر چیمپئن شپ میں ہنس نیمن کے ساتھ ہونے والے آن لائن گیم کے دوران دھوکے کا انکشاف ہونے پر کھیل درمیان میں ہی چھوڑ دیا تھا۔

یاد رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں سنکیفیلڈ کپ کے دوران نوجوان کھلاڑی نیمن نے میگنس کارلس کو شکست دی تھی جس کے بعد میگنس کارلس نے میسوری کے ساتھ ہونے والے میچ سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید