کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت میں مودی کی قوم پرست حکومت نے جنرل بپن راوت کی طیارہ حادثے میں ہلاکت کے 9 ماہ بعد ان کے جانشین کا تقرر کرلیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 61 سالہ ریٹائرڈ فوجی افسر لیفٹیننٹ جنرل انیل چوہان کو ملک کا نیا چیف آف ڈیفنس اسٹاف مقرر کردیا گیا۔
یہ ملک کا سب سے بڑا فوجی عہدہ ہے جو مودی حکومت نے ایجاد نے کیا تھا۔ انڈین وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نئے چیف آف ڈیفنس اسٹاف ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل انیل چوہان فوج میں 40 برس کے کریئر کے دوران مقبوضہ جموں و کشمیر اور شمال مشرقی بھارت جیسے حساس کور کی کمان سنبھال چکے ہیں۔
وزیراعظم نریندر مودی نے جنرل بپن راوت کے بطور آرمی چیف ریٹائرمنٹ کے بعد یکم جنوری 2020 کو چیف آف ڈیفنس اسٹاف کے عہدے پر پہلی تعیناتی جنرل بپن راوت کی ہی کی تھی۔