• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سہیل آفریدی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی—فائل فوٹو
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی—فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع ک ردی گئی۔

اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) نے خیبر پختون خوا کے وزیرِ اعلیٰ سمیت 2 صوبائی وزراء کے اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کی ہے۔

اے ٹی سی اسلام آباد کے مطابق سہیل آفریدی، مینا آفریدی اور شفیع اللّٰہ کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کی جا رہی ہے۔

عدالت نے متعدد بار طلب کیا لیکن ملزمان اے ٹی سی اسلام آباد میں پیش نہیں ہوئے۔

واضح رہے کہ وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی اور دیگر کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر تھانہ رمنا میں مقدمہ درج ہے۔

قومی خبریں سے مزید