حکمراں جماعت مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف نے انکشاف کیا ہے کہ فیض حمید میری چیخیں سننا چاہتے تھے۔
’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’کیپیٹل ٹاک‘ میں میاں جاوید لطیف اور ماہرِ قانون کرنل (ر) انعام الرحیم ایڈووکیٹ نے فیض حمید سے متعلق گفتگو کی۔
ن لیگی رہنما نے کہا کہ مجھے بغاوت کے الزام میں گرفتار کیا اور تشدد بھی کیا کیونکہ جنرل فیض حمید میری چیخیں سننا چاہتے تھے۔
کرنل انعام الرحیم ایڈووکیٹ نے کہا کہ لاپتہ افراد کا ذمہ فیض حمید پر ہے، اس بارے میں فیض سے پوچھنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ فیض حمید صحافیوں کو بھی لاپتہ کرتے تھے، اُن سے اس سے متعلق پوچھا جانا چاہیے، وہ لاپتہ افراد کے ذمے دار ہیں۔