مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے انٹرنیٹ پر ایک شخص سے اس کا نمبر اور پتہ مانگ لیا۔
29 ستمبر کو ٹوئٹر پر ایک اکاؤنٹ سے مریم نواز کو مخاطب کر کے لکھا گیا کہ میں نے آپ کا ٹوئٹر پر بڑا کیس لڑا ہے، آپ نے بلانا تو ہے نہیں، بندہ مٹھائی ہی بھیج دیتا ہے(بڑا کیس لڑیا اے میں تواڈا ٹویٹر تے۔ بلانا تے تسی کوئی نئیں بندا مٹھائی ہی پیج دیندا اے)۔
مریم نواز جو اکثر سوشل میڈیا پر متحرک رہتی ہیں اور اپنے فالوورز کو جوابات بھی دیتی رہتی ہیں، انہوں نے اس بار بھی ایسا ہی کیا۔
مریم نواز نے اس اکاؤنٹ پر جواب میں لکھا کہ ’کہاں بھیجوں؟ پتہ اور نمبر بھیجیں!‘۔
مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر کے جواب کو ان کے اکاؤنٹ پر ہزاروں لوگوں نے پسند کیا۔
اس گفتگو کے دوران ایک شخص نے مریم نواز کو لکھا کہ ’مٹھائی کے بدلے، پٹرول کی قیمت کم کروا دیں‘۔