• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی وزیر دفاع سے امریکی ہم منصب کا رابطہ، فوجی اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

کراچی(نیوزڈیسک)سعودی وزیر دفاع شہزاد خالد بن سلمان اور امریکی ہم منصب لائیڈ آسٹن نے منگل کو ٹیلی فونک رابطے میں فوجی اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا ہے۔شہزادہ خالد بن سلمان نے ٹوئٹر پر کہا کہ ’ امریکی وزیر دفاع کی طرف سے کیے جانے والے رابطے میں امریکہ اورسعودی عرب کے درمیان سٹراٹیجک شراکت، دونوں ملکوں کے درمیان عسکری و دفاعی شعبے میں تعاون اور اسے مضبوط بنانے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا‘۔

دنیا بھر سے سے مزید