• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کابل میں دھماکا، 3 افراد جاں بحق، 25 زخمی

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دھماکے سے 3 افراد جاں بحق اور 25 سے زائد زخمی ہوگئے۔

ترجمان وزارت داخلہ عبدالنافع کے مطابق دھماکا وزارت داخلہ کی عمارت کے قریب مسجد میں ہوا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ دھماکے کے وقت وزارت داخلہ کے ملازمین بھی نماز ادا کر رہے تھے۔

افغان میڈیا کے مطابق دھماکے کی ذمہ داری ابھی کسی گروپ نے قبول نہیں کی۔

افغان حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید