گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ قائد اعظم نے آج کا بھارت 77 سال پہلے دیکھ لیا تھا۔
گورنر ہاؤس میں کرسمس کی تقریب سے خطاب میں کامران ٹیسور ی کا کہنا تھا کہ پاکستان کو دہشتگردی سے جوڑنے والے اب پاکستان کی تعریفوں کے پُل باندھنے پر مجبور ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل نے پاکستان کو دنیا کا محور بنا دیا۔ پاکستان عالمی تجارتی پالیسی کا حصہ، بھارت تنہائی کا شکار ہے۔
گورنر سندھ نے مزید کہا کہ ترقی رکنے والی نہیں، سازشی بےنقاب ہوچکے، ترقی میں رکاوٹ ڈالنے والوں کا مقدر اڈیالہ جیل ہوگی۔