• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیمسٹری کا نوبیل انعام دو امریکی اور ایک ڈینش سائنسدان کے نام

کراچی (نیوز ڈیسک) سال 2022ء کیلئے کیمسٹری کا نوبیل انعام امریکا اور ڈنمارک کے سائنسدانوں نے اپنے نام کر لیا۔امریکی سائنسدان کیرولین آر برٹوزی اور بیری شارپ لیس جبکہ ڈنمارک کے مورٹن میلڈل نے کلک کیمسٹری اور بائیو آرتھوگونل کیمسٹری سے متعلق کام پر نوبیل انعام حاصل کیا۔ اوسلو سے میڈیا رپورٹ کے مطابق کیمسٹری کا نوبیل انعام مشترکا طور پر دو امریکیوں اور ایک ڈینش ماہر کیمیا کو دیا گیا ہے۔ ان تینوں سائنسدانوں نے کلک کیمسٹری اور بائیوآرتھوگونل کیمسٹری پر کام کیا، بائیو آرتھوگونل کے تحقیقاتی نتائج کینسر کے لیے ادویات اور کلینیکل ٹرائل میں استعمال کئے جارہے ہیں۔امریکا کے بیری شارپ لیس سال 2022ء کا نوبیل جیت کر دوسری مرتبہ نوبیل انعام جیتنے والے پانچویں فرد بن گئے ہیں۔نوبیل انعام کی 9 لاکھ ڈالر سے زائد کی رقم ان تینوں سائنسدانوں میں مساوی تقسیم کی جائے گی، نوبیل انعام دینے کی تقریب 10 دسمبر کو اوسلو میں ہوگی۔
اہم خبریں سے مزید