• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کا آبنائے ہرمز میں جہازوں کی حفاظت کے لیے اتحاد کا منصوبہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ٹرمپ انتظامیہ نے ہرمز  سے گزرنے والے بحری جہازوں کی حفاظت کے لیے کثیر ملکی اتحاد کے منصوبے کا اعلان کر دیا۔

امریکی اخبار کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے رواں ہفتے کے اوائل میں اعلان متوقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق کئی ممالک نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کو سیکیورٹی دینے کے لیے اتحاد بنانے پر اتفاق کیا ہے۔

دوسری جانب ایرانی پاسداران انقلاب نے چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایرانی بحریہ کو تباہ کر دیا، ٹرمپ ہمت کریں خلیج میں امریکی نیوی بھیجیں۔

ترجمان پاسداران کا کہنا ہے کہ ابھی 10 سال پہلے تیار کیے گئے میزائل استعمال کر رہے ہیں، جون 2025ء کے بعد تیار میزائل استعمال میں نہیں لائے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید