• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش

آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی مدد کی اپیل پر دنیا خاموش ہے، امریکی وزیر توانائی نے بھی چین سے امداد مانگ لی۔

جاپان نے آبنائے ہرمز میں اپنے بحری جہاز بھیجنے سے انکار کر دیا۔

جاپانی حکمراں جماعت کے پالیسی چیف نے کہا کہ خطے میں بہت بڑی دہلیز پار ہوئی تبھی جاپانی بحری جہاز آبنائے ہرمز بھیجے جا سکیں گے۔

چین بھی ٹرمپ کے مطالبے پر خاموش، واشنگٹن میں چینی سفارت خانے نے کہا کہ چین متعلقہ فریقین سے رابطے موثر بنانے پر کام کر کے تعمیری کردار ادا کرے گا۔

امریکی وزیر توانائی نے بھی چین سے امداد مانگ لی ہے، کرس رائٹ نے کہا کہ انھیں توقع ہے کہ چین آبنائے ہرمز کھلوانے میں تعمیری شراکت دار کا کردار ادا کرے گا۔

برطانوی وزیر توانائی ایڈ ملی بینڈ نے کہا کہ ہم آبنائے ہرمز کھلی رکھنے کے لیے امریکا اور دیگر اتحادیوں سے بات چیت کر رہے ہیں، ہو سکتا ہے ہم بارودی سرنگیں تلاش کرنے والے ڈرون بھیج دیں۔

جنوبی کوریا نے کہا ہے کہ ہم نے ٹرمپ کی اپیل پڑھ لی ہے، مشرق وسطیٰ کی صورت حال کا قریبی سے جائزہ لے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ فرانس خطے میں اپنے بحری جہاز بھیجنے سے پہلے ہی انکار کر چکاہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید