• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالتی حکم کے باوجود کسی سینئر افسر کا پیش نہ ہونا افسوسناک رویہ ہے، لاہور ہائیکورٹ

لاہور(کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی ضیاء باجوہ نے بینک ڈکیتی کے مقدمے میں قانون کے برعکس تفتیش تبدیلی کا حکم دینے کیخلاف درخواست پر ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور کو آئندہ ہفتے طلب کر لیا، درخواست کے وکلاء میاں دائود اور میاں تبسم نے موقف اختیار کیا کہ تھانہ نواب ٹائون میں درج 25 لاکھ کی ڈکیتی کے مقدمہ میں تین نامزد ملزمان سے برآمدگی کی گئی تاہم ملی بھگت کر کے درخواستگزار مدعی کو مقدمے میں ملزم بنا دیا ، عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے عدالتی حکم کے باوجود کسی سینئر افسر کا پیش نہ ہونا افسوسناک رویہ ہے، مسلسل ایسے کیس آ رہے ہیں جن میں تفتیش تبدیلی کرتے وقت قانون کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے، قانونی وجوہات لکھے بغیر تفتیش تبدیل کیسے کی جا سکتی ہے۔سالانہ مرمت وبحالی ، لیسکو ریجن میں
لاہور سے مزید