• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روایتی تعلیم سے ہٹ کرسوچنا ہو گا، اساتذہ کی ٹریننگ ہونی چاہئے،وزیر تعلیم

اسلام آباد ( وقائع نگار ) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت رانا تنویرحسین نے کہا ہے کہ تعلیم کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا ، معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے تربیت یافتہ اساتذہ ضروری ہیں۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے بدھ کو اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر اکیڈمک ایکسی لنس ایوارڈ تقریب سے خطاب کرتےہوئے کیا۔وفاقی وزیر نے کہاکہ جن اساتذہ نے محنت اورایمانداری سے کام کیا آج بھی ان کا نام ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمیں روایتی تعلیم سے ہٹ کر آگے کاسوچنا ہو گا اس کیلئے اساتذہ کی عالمی شہرت یافتہ تعلیمی اداروں سے ٹریننگ کروانی چاہیے۔ اس موقع پر انہوں نے پارلیمانی سیکرٹری برائے تعلیم زیب جعفر کی تعریف کرتےہوئے کہاکہ وہ بڑی محنت اور لگن سے کام کررہی ہیں۔ سیاست میں اس طرح کےلوگوں کی ضرورت ہے۔ تقریب کے اختتام پر اپنے شعبے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اساتذہ کرام کواسناداور ایوارڈ دیئے گئے ۔
اسلام آباد سے مزید