• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: نوجوان کا قتل، والدین کو انصاف ملنے میں 32 سال لگ گئے

کراچی میں نوجوان کے قتل کے کیس میں والدین کو 32 سال بعد انصاف مل گیا۔

نوجوان شکیل کو 24 اپریل 1990 کو گرفتار کر کے سی آئی اے سینٹر لایا گیا تھا، جہاں  پولیس کے بدترین تشدد سے اس کی موت واقع ہوگئی تھی۔

جوڈیشل انکوائری میں پولیس اہلکاروں کو ذمہ دار قرار دیا گیا تھا۔

عدالت نے مقتول کے اہلخانہ کو 2 کروڑ 8 لاکھ سے زائد رقم کی ادائیگی کے لیے اسٹیٹ بینک کو سندھ حکومت کے اکاؤنٹ سے رقم کاٹنے کا حکم دیا تھا۔

اسٹیٹ بینک نے سندھ حکومت کے اکاؤنٹس سے رقم کاٹ کر چیک ناظر سندھ ہائیکورٹ کو جمع کروادیا۔

قومی خبریں سے مزید