انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں بھارت نے میزبان آسٹریلیا کو 6 رنز سے شکست دے دی۔
برسبین میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا کی ٹیم 187 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 180 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔
میزبان ٹیم کی جانب سے کپتان ایرون فنچ 79 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
بھارت کے محمد شامی نے ایک اوور میں 3 وکٹیں حاصل کیں۔
بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 186 رنز بنائے تھے۔
بھارت کی جانب سے کے ایل راہول 57 اور سوریا کمار یادیو نے 50 رنز بنائے۔
آسٹریلیا کے کین رچرڈز نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
دوسری جانب ایک اور وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو وکٹوں سے ہرا دیا ہے۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم 17.1 اوورز میں 98 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔
جنوبی افریقہ کے کیشو مہاراج نے 3، تبریز شمسی اور وائن پرنیل نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔