بھارت کی ریاست اتر پردیش کے ہائی وے پر 230 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی بی ایم ڈبلیو کے حادثے سے قبل کی ویڈیو جاری کی گئی ہے، حادثے میں ڈرائیور سمیت 4 افراد ہلاک ہوئے۔
گاڑی بہار سے دہلی کی طرف سفر کر رہی تھی جسے 35 سالہ پروفیسر ڈاکٹر آنند پرکاش چلا رہے تھے۔
ان کے ساتھ بیٹھا ہوا شخص فیس بک پر لائیو اسٹریمنگ کر رہا تھا اور انہیں اکسا رہا تھا کہ 300 کلومیٹر تک رفتار بڑھا دی جائے۔
230 کلومیٹر کے بعد جب انہوں نے رفتار ہلکی کی تو مسافر نے کہا کہ بریک نہیں لگانا۔
گاڑی سامنے سے آنے والے کنٹینر سے ٹکرائی، تصادم اس قدر خطرناک تھا کہ گاڑی کا انجن اور چاروں مسافر نکل کے باہر گرے۔
کنٹینر ڈرائیور پر غفلت اور لاپرواہی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے، ملزم فرار ہوچکا ہے۔