• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی نژاد امریکی فوجی یرغمالی اسرائیلی بمباری کے دوران لاپتہ، ترجمان القسام

حماس کی القسام بریگیڈ کے ترجمان ابوعبیدہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی نژاد امریکی فوجی یرغمالی عیدان الیگزینڈر اسرائیلی بمباری کے دوران لاپتہ ہوگیا۔ 

عرب میڈیا کے مطابق اپنے بیان میں ترجمان القسام بریگیڈ کا کہنا تھا کہ بمباری میں عیدان الیگزینڈر کی حفاظت پر مامور ایک محافظ شہید ہوگیا جبکہ دیگر لاپتہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حماس یرغمالیوں کی جانوں کی حفاظت کےلیے اپنے وعدے پورے کر رہا ہے، اسرائیل بمباری کر کے انکی جانوں کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید