• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ میں اسرائیلی فوج کا ٹینک تباہ، فوجی افسر ہلاک، 5 اہلکار زخمی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

فلسطینی مزاحمت کاروں نے غزہ میں اسرائیلی فوج کا ٹینک تباہ کردیا، جس کے نتیجے میں فوجی آفیسر ہلاک اور 5 اہلکار زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کے ہیلی کاپٹروں نے غزہ پٹی میں 3 امدادی کارروائیاں کیں، غزہ سے متعدد اہلکاروں کو اسرائیلی اسپتالوں میں منتقل کرنے کا ہنگامی آپریشن کیا گیا۔

اسرائیل کا کہنا ہے کہ امکان ہے غزہ پٹی میں ا سرائیلی ٹینک کو دھماکا خیز مواد سے نشانہ بنایا گیا ہے، ٹینک دھماکے میں فوجی آفیسر ہلاک اور 5 اہلکار زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

ہنگامی آپریشن کیلئے ہیلی کاپٹروں کی پروازوں کی فوٹیج وائرل ہوئی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید