پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایشین کرکٹ کونسل کو خط لکھ کر بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ کے بیان کی مذمت کی ہے۔
ذرائع کے مطابق خط ایشیا کپ کے لیے بھارتی ٹیم پاکستان نہ بھیجے جانے کے بیان پر لکھا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے خط میں سیکریٹری جے شاہ کے بیان کی مذمت کی ہے اور اے سی سی کا ہنگامی اجلاس بلانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز جے شاہ نے ایشیا کپ نیوٹرل وینیو پر کھیلنے کا بیان دیا تھا۔