• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی چڑیا گھر میں سیاح کی ٹوپی نگلنے سے مشہور دریائی گھوڑا فیونا ہلاک

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

امریکی ریاست اوہائیو کے شہر سنسناٹی کے چڑیا گھر میں 9 سالہ فیونا 19 نومبر بروز جمعرات ایک سیاح کی بُنی ہوئی ٹوپی غلطی سے نگلنے کے باعث ہلاک ہوگیا۔

رپورٹس کے مطابق فیونا کی موت سے تقریباً 11 روز قبل ایک سیاح نے غلطی سے دریائی گھوڑے کے احاطے کے قریب اپنی ٹوپی ہوا میں اچھال دی تھی۔

ٹوپی اوپر لگے پنکھے سے ٹکرانے کے بعد فیونا کے احاطے میں جا گری، جہاں اس نے اسے نگل لیا۔ ابتدا میں فیونا میں کوئی غیر معمولی علامات ظاہر نہیں ہوئیں، تاہم کچھ ہی وقت بعد اس نے کھانا پینا چھوڑ دیا اور اس کی طبیعت انتہائی خراب ہوگئی۔

چڑیا گھر کے ماہرینِ حیوانات نے فیونا کی جان بچانے کے لیے دن رات کوششیں کیں۔ اسے جسم میں پانی کی کمی سے بچانے کے لیے سیال فراہم کیے گئے، الٹراساؤنڈ کیا گیا اور اس کے نظامِ ہاضمہ میں ٹوپی کے کپڑے کو آگے بڑھانے کے لیے گھوڑوں کے استعمال میں آنے والی ارتعاشی مشین بھی استعمال میں لی گئی۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ ٹوپی اس کے معدے سے تقریباً 25 فٹ آگے آنتوں میں پھنس گئی تھی۔ دریائی گھوڑے کے بڑے جسم اور پیچیدہ جسمانی ساخت کے باعث آپریشن ممکن نہیں تھا۔

دلچسپ و عجیب سے مزید