لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے ایک بار پھر روٹی اور نان کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔
انتظامیہ کی جانب سے روٹی اور نان کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سادہ روٹی کی قیمت 14 روپے، نان کی قیمت 22 روپے مقرر کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ پہلے روٹی کی قیمت 10 سے بڑھا کر 13 روپے کی گئی جبکہ نان 15 سے بڑھا کر 20 روپے کا کردیا گیا تھا۔
ضلعی انتظامیہ اور تندور مالکان کے مذاکرات کے بعد نئی قیمت مقرر کی گئی ہے۔
مذاکرات کے باوجود روٹی 15 روپے اور نان 25 روپے کی قیمت پر فروخت ہو رہے ہیں۔