• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: نانبائیوں کی من مانی، روٹی اور نان کی قیمت میں اضافہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

لاہور میں نانبائیوں نے من مانی کرتے ہوئے روٹی اور نان کی قیمت میں 3 سے 5 روپے کا اضافہ کردیا ہے۔

متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن لاہور نے روٹی اور نان کی قیمت میں اضافہ کردیا، ضلعی انتظامیہ نے دام بڑھانے پر کارروائی کی وارننگ دی ہے۔

نانبائیوں نے روٹی کی قیمت 12 سے بڑھا کر 15 روپے اور نان کی قیمت 20 روپے سے بڑھا کر 25 روپے کردی ہے۔

نائب صدر نان روٹی ایسوسی ایشن وحید عباسی نے کہا کہ روٹی اور نان کی قیمت میں اضافے کے لیے ڈپٹی کمشنر کو 2 بار درخواست کی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ آٹے اور گندم کی قیمت قابو کرنے میں ناکام ہوگئی ہے، اس لیے نان اور روٹی کی قیمت بڑھانے پر مجبور ہیں۔

دوسری جانب ترجمان ضلعی انتظامیہ نے نان روٹی ایسوسی ایشن کے اقدام کو یکطرفہ قرار دیا اور کہا کہ قیمت نہیں بڑھائی جاسکتی، جو ایسا کرے گا، اُس کے خلاف کارروائی کی جائے گی، قیمت بڑھانے والے تندور سیل کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید