• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن نے اسلام آباد انتظامیہ سے فول پروف سیکیورٹی مانگ لی

الیکشن کمیشن توشہ خانہ ریفرنس پر محفوظ فیصلہ کل سنائے گا، اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے اسلام آباد انتظامیہ سے فول پروف سیکیورٹی مانگ لی۔

الیکشن کمیشن کا 5 رکنی بینچ کل دوپہر 2 بجے محفوظ فیصلہ سنائے گا۔

الیکشن کمیشن نے  وزارت داخلہ سے کل پولیس کی بھاری نفری کی تعیناتی کی سفارش کی ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ فیصلے کے وقت پی ٹی آئی کارکنان کے جمع ہونے کا خدشہ ہے لہٰذا سیکیورٹی کیلئے رینجرز اور ایف سی اہلکار بھی تعینات کیے جائیں۔

قومی خبریں سے مزید