• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بحریہ کے اسپتال پی این ایس درمان جاہ میں نئے بلاک کا افتتاح

—اسکرین گریب
—اسکرین گریب

اورماڑہ میں پاک بحریہ کے اسپتال پی این ایس درمان جاہ میں جدید سہولتوں سے آراستہ نئے بلاک کا افتتاح کر دیا گیا۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کی ساحلی پٹی کے رہائشیوں کی فلاح و بہبود کے لیے پاک بحریہ نے ایک اور سنگِ میل عبور کر لیا۔

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ چیف آف دی نیول اسٹاف، ایڈمرل نوید اشرف افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔

ان کے علاوہ تقریب میں اعلیٰ سول و عسکری حکام اور مقامی معززین نے شرکت کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نیول چیف نے کہا کہ پی این ایس درمان جاہ جدید طبی سہولتوں کے ساتھ مقامی افراد کی خدمت جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ بحری سرحدوں کے دفاع، ساحلی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے تمام وسائل بروئے کار لاتی رہے گی۔


واضح رہے کہ اسپتال کے نئے بلاک میں جدید آپریشن تھیٹر کمپلیکس، آئی سی یو، گائنی یونٹ اور شعبۂ اطفال شامل ہیں۔

قومی خبریں سے مزید