عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مرکزی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی منتیں ترلے کر رہے ہیں لیکن ان کی بات کوئی نہیں مان رہا۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایمل ولی خان نے کہا کہ ماضی میں دہشتگردوں کی کمرتو ڑی گئی، پھر ان ہی کی مرضی سے ان کے لوگوں کو حکومت دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں قرض سےجتنی بھی پوزیشن اچھی ہوجائے میں اس کو اچھا نہیں کہتا۔