• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبے میں ملازمتوں سے پابندی اٹھانے کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی - فوٹو: فائل
وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی - فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے صوبے میں ملازمتوں سے پابندی اٹھانے کا اعلان کردیا۔

اپنے بیان میں چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ پنجاب میں ملازمتوں پر پابندی کو اٹھا لیا ہے، ملازمتوں کی بھرتی کے اشتہارات آ رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب میں 5 نئے اضلاع بنائے ہیں، لاہور کے بھی 3 نئے اضلاع بنا رہے ہیں۔

چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ لاہور کے ایک نئے ضلع میں قصور کا بھی کچھ حصہ شامل کیا جا رہا ہے اور اسے موٹر وے سے لنک کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے وژن کے مطابق سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ منصوبے کو ڈویلپ کیا جا رہا ہے، عمران خان چاہتے ہیں سرمایہ کار سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ میں انویسٹ کریں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو ہر طرح کی سہولتیں دیں گے۔

قومی خبریں سے مزید