• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی وزیرستان لوئر: وانا رستم بازار میں دھماکا، 2 پولیس اہلکار شہید، 31 افراد زخمی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

جنوبی وزیرستان لوئر کے وانا رستم بازار میں بارودی مواد کے دھماکے میں 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ 

ڈی ایس پی اصغر علی شاہ کے مطابق دھماکے میں 31 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ 

ڈی سی پی کے مطابق بارود سپر مارکیٹ میں گیٹ کے قریب نصب کیا گیا تھا۔ 

ڈی ایس پی اصغر علی شاہ کا کہنا تھا کہ زخمیوں میں 5 ایس ایچ او، 2 اے ایس آئی بھی شامل ہیں۔ 

پولیس حکام کے مطابق زخمیوں میں بچے بھی شامل ہیں، جبکہ ڈی ایچ کیو اسپتال وانا میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا واقعے کی تفیصلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے جنوبی وزیرستان میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے آئی جی پولیس کو واقعے کی تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ 

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت شہدا کے اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتیں۔

قومی خبریں سے مزید