• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدف نعیم کے شوہر کا واقعے پر کسی بھی قسم کی کارروائی سے انکار

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کے دوران خاتون رپورٹر کےجاں بحق ہونے کے معاملے پر صدف نعیم کے شوہر نے کسی بھی قسم کی کارروائی کروانے سے انکار کردیا۔

صدف نعیم کے شوہر محمد نعیم نے اپنی اہلیہ کی موت کو حادثہ قرار دے دیا۔

مرحومہ صدف نعیم کے شوہر نے کوئی بھی کارروائی کروانے سے تحریری طور پر انکار کردیا۔

محمد نعیم نے اپنے تحریری بیان میں کہا کہ میری اہلیہ لانگ مارچ میں ڈیوٹی کے دوران ڈیوائیڈر پر کھڑی تھی، ڈیوائیڈر سے گرنے کے باعث میری اہلیہ کنٹینر کے نیچے آکر جاں بحق ہوگئی۔

صدف کے شوہر نے کہا کہ یہ ایک حادثہ ہے میں کسی قسم کی کارروائی نہیں کروانا چاہتا۔

صدف نعیم کے شوہر کے تحریری بیان پر پولیس نے میت ورثا کے حوالے کردی، صدف نعیم کی نماز جنازہ آج رات ایک بجے اچھرہ میں ادا کی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید