کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے عمران خان پر قاتلانہ حملے کی مذمت کی ہے۔
کینیڈین وزیراعظم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان اور ان کے حامیوں پر حملہ ناقابل قبول ہے۔ اس تشدد کی شدید مذمت کرتا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کسی جمہوریت، سیاست یا معاشرے میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں۔
جسٹن ٹروڈو نے عمران خان اور تمام زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔