دبئی میں جعلی چیک سے خریداری کرنے والے جعل ساز گروہ کے ارکان کو گرفتار کر لیا گیا۔
دبئی پولیس کے مطابق ملزمان گاڑیوں کی خریداری میں جعلی چیک کا استعمال کرتے تھے۔
دبئی پولیس نے جعل ساز گروہ کے تمام اراکین کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گروہ منظم نیٹ ورک چلا رہا تھا، یواے ای اور اس کے باہر بھی سرگرم تھا، ملزمان جعلی چیک کے ذریعے گاڑیاں خریدتے اور راتوں رات بیرونِ ملک بھیج دیتے تھے۔
دبئی پولیس نے عوام کو تنبیہہ کی ہے کہ رقم وصول کرنے تک گاڑی کی ملکیت ٹرانسفر نہ کریں۔