• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب کیساتھ تعلقات وسیع کرنے کیلئے تیار ہیں: ایرانی صدر

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

ایرانی صدر مسعود پزیشکیان نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات وسیع کرنے کے لیے تیار ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزیشکیان نے سعودی وزیرِ دفاع خالد بن سلمان سے ملاقات کی ہے۔

اس موقع پر ایرانی صدر مسعود پزیشکیان نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ دوستی اسلامی دنیا کے مفاد کے فروغ میں معاون و مدد گار ثابت ہو گی۔

ایرانی صدر نے کہا کہ ایران اور سعودی عرب مل کر خطے میں بہت سے مسائل حل کر سکتے ہیں اور دونوں علاقائی تعاون میں ایک نمونہ بن سکتے ہیں۔

سعودی وزیرِ دفاع خالد بن سلمان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اس  ملاقات کے حوالے سے بیان میں کہا ہے کہ قیادت کی ہدایت پر اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سے ملا قات کی، جس میں قیادت کی جانب سے نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید