• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے ایک گاؤں میں 8 سالہ بچے کے کاٹنے سے زہریلا کوبرا سانپ ہلاک ہو گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 8 سالہ دیپک پر کوبرا سانپ نے حملہ کیا اور اسکے بازو پر لپٹ گیا جس پر بچے نے فوری طور پر سانپ کو اپنے بازو سے الگ کرنے کی کوشش کی تاہم وہ اپنا بازو کوبرا سے چھڑوانے میں ناکام رہا جس کے بعد اس نے سانپ کو کاٹ کر مار دیا۔

ذرائع کے مطابق 8 سالہ دیپک اپنے گھر کے باہر کھیل رہا تھا جب کوبرا سانپ نے اس پر حملہ کیا۔

ذرائع کے مطابق دیپک کے بازو پر سانپ کے ڈسنے کے نشانات موجود تھے جس کے بعد والدین اسے فوری طبی امداد کیلئے اسپتال لے گئے جہاں اسے طبی امداد دی گئی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید