جہلم شہر اور گرد و نواح میں موسلادھار بارش کے دوران تیز ہوائیں ٹینٹ و قناتیں لے اڑیں۔
اس دوران جہلم میں پی ٹی آئی کے ضلعی صدر کے بیٹے کی دعوت ولیمہ کی تقریب میں ٹینٹ اور قناتیں اڑ گئیں۔
لوہے کی راڈ لگنے سے خواتین اور بچوں سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے۔
پی ٹی آئی رہنما کے بیٹے کی دعوت ولیمہ میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے بھی شرکت کی۔
فواد چوہدری بارش اور طوفان شروع ہوتے ہی تقریب سے روانہ ہوگئے۔