• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: سیکیورٹی گارڈ نے گداگر بچے کو بھیک مانگنے پر قتل کر دیا

کراچی کے علاقے بوٹ بیسن میں واقع مقامی ریسٹورنٹ کے باہر کھڑے سیکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کر کے گداگری کرنے والے بچے کو قتل کر دیا۔

مقتول بچہ ہوٹل کے باہر گداگری کر رہا تھا کہ ریسٹورنٹ کے سیکیورٹی گارڈ نے بھیک مانگنے سے منع کیا۔

سیکیورٹی گارڈ نے بات نہ سننے پر بچے پر فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

واقعے کے بعد ملزم سیکیورٹی گارڈ جائے وقوع سے فرار ہو گیا۔

پولیس نے نجی سیکیورٹی کمپنی کے گارڈ کی فائرنگ سے گداگر بچےکی ہلاکت کا مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کر کے بچے کو قتل کرنے والے مفرور سیکیورٹی گارڈ کی تلاش جاری ہے۔

پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ قتل ہونے والے گداگر بچے کی لاش تدفین کے لیے سکھر روانہ کر دی گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید