• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے 8 سالہ بچہ زخمی

کراچی میں لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کے قریب سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے 8 سالہ بچہ زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق لانڈھی ایکسپورٹ زون کے قریب فائرنگ سے 8سالہ شاہد الیاس زخمی ہوگیا، واقعہ جمعرات کی شام 6 بجے پیش آیاتاہم پولیس سے چھپایا گیا۔

فلور ملز کمپنی کے سیکیورٹی گارڈ نے بچے کو دیوار سے اترتے ہوئے دیکھ کر فائر کر دیا، اطلاع ملنے پر رات ایک بجے پولیس نے 8سالہ شاہد کو تلاش کیا۔


بچے کو طبی امداد اور قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں بتایا گیا کہ سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے بچے کو چھرے لگے ہیں۔

پولیس کی جانب سے سیکیورٹی گارڈ کی تلاش کی جارہی ہے جبکہ واقعہ کی ابتدائی رپورٹ سکھن تھانے میں درج کرلی گئی ہے۔

تازہ ترین