• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسیان سربراہی اجلاس کی میزبانی کے بعد کمبوڈیا کے وزیراعظم کورونا میں مبتلا ہوگئے۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر کمبوڈین وزیراعظم ہن سین نے جی ٹوئنٹی میٹنگز منسوخ کردیں۔

کمبوڈیا کے وزیراعظم کا کہنا ہے کہ جی ٹوئنٹی سربراہی اجلاس کے لیے انڈونیشیا آمد پر کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق کمبوڈیا کے وزیراعظم نے گزشتہ 3 دنوں میں امریکی صدر جوبائیڈن سمیت کئی عالمی رہنماؤں سے ملاقات کی تھی۔

رپورٹس کے مطابق امریکی صدر کا منگل کو کیا گیا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔

آسیان سربراہی اجلاس میں امریکی صدر جوبائیڈن سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید