پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنماؤں نے سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) راولپنڈی سے ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق سی پی او راولپنڈی سے ہونے والی ملاقات میں اسد عمر، شبلی فراز اور عامر کیانی شامل تھے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں نے ملاقات میں سی پی او شہزاد بخاری سے 26 نومبر سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں 26 نومبر کے لانگ مارچ کی تیاریوں اور سیکیورٹی انتظامات پر گفتگو کی گئی۔
سربراہ پی ٹی آئی عمران خان نے 26 نومبر کو راولپنڈی میں مارچ کی کال دی ہے۔