• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد: پاکستان فرانس مشترکہ سیکیورٹی کمیشن اجلاس، سیکیورٹی اور دفاعی تعاون پر گفتگو

پاکستان اور فرانس مشترکہ سیکیورٹی کمیشن کا اسلام آباد میں آٹھواں اجلاس منعقد ہوا، جس میں پاکستانی وفد کی قیادت وفاقی سیکریٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد علی جبکہ فرانسیسی وفد کی قیادت سیکریٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی نکولس روش نے کی۔ 

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں سیکیورٹی اور دفاعی تعاون پر اعلیٰ سطح کا تبادلہ خیال اور 2022 میں پیرس میں ساتویں مشترکہ سیکیورٹی کمیشن کے فیصلوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ 

ترجمان کے مطابق پاکستان اور فرانس نے دوطرفہ مذاکرات اور رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ 

ترجمان کے مطابق آئندہ اسٹاف مذاکرات میں دفاعی تعاون کا جائزہ اور دوطرفہ رابطےجاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ پاکستان اور فرانس نے علاقائی سیکیورٹی صورتحال اور ابھرتے سیکیورٹی چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا۔ 

ترجمان کے مطابق دہشت گردی، منشیات کی اسمگلنگ، بحری قزاقی اور دیگر بین الاقوامی جرائم کے خلاف تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔ 

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان فرانس مشترکہ سیکیورٹی کمیشن سیکیورٹی اور دفاعی امور پر مشاورت کا ادارہ جاتی فورم ہے، مشترکہ سیکیورٹی کمیشن کا اگلا اجلاس باہمی رضامندی کی تاریخوں پر فرانس میں ہوگا۔

قومی خبریں سے مزید