بھارت میں ایک شخص نے شادی سے انکار پر لڑکی کے بجائے اس کے والد کو سزا دے دی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع ناگپور میں ایک شخص نے شادی کے لیے ساتھ نہ جانے پر اس کے والد کی سبزی کی دکان اور ایک چھوٹے ٹرک کو آگ لگادی۔
بھارتی پولیس کے مطابق آگ لگانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کا لڑکی کے ساتھ 7 ماہ سے تعلق تھا جس کے باعث اس کی بیوی نے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔
پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔