• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بل گیٹس نانا بننے والے ہیں، جینیفر گیٹس نے خوشخبری سنادی

کولاج بشکریہ انسٹاگرام
کولاج بشکریہ انسٹاگرام 

مائیکرو سافٹ کے بانی اور دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک شخصیت بل گیٹس کی بیٹی جینیفر گیٹس نے سوشل میڈیا پر جَلد ماں بننے کی خوشخبری سنادی ہے۔

جینیفر گیٹس نے گزشتہ روز اپنے شوہر نائل نصر کے ساتھ تصویر شیئر کی، انہوں نے اس پوسٹ کے ذریعے بتایا کہ وہ جَلد ماں بننے والی ہیں۔

جینیفر گیٹس نے اس پوسٹ پر شکر گزار ہونے سے متعلق کیپشن دیا اور ساتھ میں دل اور فیڈر کا ایموجی بھی بنایا۔

واضح رہے کہ بل گیٹس کی بڑی بیٹی جینیفر گیٹس نے اپنے دوست، ایک مصری مسلم نوجوان نائل نصر سے گزشتہ سال شادی کی تھی۔

جینیفر گیٹس کی شادی پر تقریباً 20 لاکھ ڈالرز، یعنی 34 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد کا خرچ آیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید