• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مظفرآباد میں پی ٹی آئی کو بلدیاتی الیکشن میں شکست

آزاد کشمیر میں 31 سال بعد بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں ووٹوں کی گنتی کے بعد غیر حتمی، غیر سرکاری نتائج کے مطابق مظفر آباد میں پی ٹی آئی پیچھے نظر آئی۔

آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں حکمران جماعت تحریک انصاف کو بلدیاتی الیکشن میں شکست کا سامنا کرنا پڑگیا۔

میونسپل کارپوریشن مظفرآباد کے 36 میں سے 26 وارڈز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آ گیا، جس کے مطابق  مسلم لیگ ن 8 وارڈز میں کامیابی کے بعد سب سے آگے ہے۔

غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مظفر آباد میں  پیپلز پارٹی کو بھی چھ نشستیں مل گئیں جبکہ تحریک انصاف بھی 6 نشستوں پر کامیاب ہوئی۔

مظفر آباد کے غیر حتمی غیر سرکاری نیتجے کے مطابق  5 نشستوں سے آزاد امیدوار اور ایک سے مسلم کانفرنس کو کامیابی ملی ہے۔ جہلم ویلی میں حکومت اور اپوزیشن میں کڑا مقابلہ ہے۔

غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق جہلم ویلی ضلع کونسل کی 18 میں سے 11 نشستوں کے نتائج کے مطابق تحریک انصاف 6، مسلم لیگ ن 3 اور پیپلز پارٹی 2 نشستوں پر کامیاب ہوئی۔

خیال رہے کہ 614 بلدیاتی نشستوں پر 2 ہزار 7 سو 25 امیدوار میدان میں ہیں، جبکہ 19 امیدوار پہلے ہی بلامقابلہ کونسلر منتخب ہوچکے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید