• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ،39 انجینئرز کو رجسٹر نہ کرنے پر انجینئرنگ کونسل کو نوٹس

ملتان( سٹاف رپورٹر) ہائی کورٹ ملتان بنچ کے جج جسٹس شاہد جمیل نے 39 سول انجینئرز کی رٹ درخواست پر پاکستان انجینئر نگ کونسل۔بہاءالدین زکریا یونیورسٹی اور پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی سے آئندہ ہفتے رپورٹ طلب کرلی ہے،پیٹیشنرز کے وکیل شیخ جمشید حیات نے موقف اختیار کیا کہ پاکستان انجینئرنگ کونسل انہیں بطور انجینئر رجسٹر کرنے سے انکاری ہے۔جسٹس محمد امجد رفیق نے زنا بالجبر کے مقدمہ میں منفی ڈی این اے رپورٹ آنے اور جسم پر تشدد کے کوئی نشانات نہ پائے جانے پر ملزم حق نواز کی ضمانت بعد از گرفتاری ایک لاکھ روپے کے مچلکہ پر منظور کرلی ہے۔جسٹس راحیل کامران نے محکمہ پولیس کے اسسٹنٹس کی ترقیاں موخر کرنے کے خلاف رٹ پیٹیشن کی سماعت کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے 21 دسمبر کو رپورٹ طلب کرلی ہے پیٹیشنرز عرفان غوری پراونشل ہائی وے پولیس۔انتصار۔حسن محمود کلثوم یوسف( ٹریفک)اور گلفراز احمد ای آئی جی أفس ساوتھ پنجاب کے وکیل خلیل الرحمان میو نے موقف اختیار کیا کہ پیٹیشنرز اب بطور سپرنٹنڈنٹ تر قی پانے کے مستحق ہیں۔لیکن انہیں جان بوجھ کر ان فٹ قرار دیدیاگیا ہے جس کی وجوہات بھی نہیں بتائی جارہی ہیں۔
ملتان سے مزید