• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: خاتون، 3 بچیوں کا قتل، ملزم کے بیان کی ویڈیو سامنے آگئی



کراچی کے علاقے ملیر کی شمسی سوسائٹی میں خاتون اور 3 بچیوں کے قتل کے ملزم فواد کے پولیس کو اسپتال میں بیان دینےکی ویڈیو سامنے آ گئی۔

پولیس کے مطابق ملزم نے بولنے میں تکلیف کے باعث بیان موبائل پر لکھ کر دیا ہے، ملزم نے بیان میں بیوی اور بچیوں کو قتل کرنے سے متعلق بتایا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے کاروبار میں نقصان کے حوالے سے بھی آگاہ کیا ہے، ملزم نےبیان میں قتل سے پہلے بیوی سے جھگڑے کے بارے میں بتایا ہے۔

ملزم اعترافی بیان موبائل پر لکھتے ہوئے—اسکرین گریب
ملزم اعترافی بیان موبائل پر لکھتے ہوئے—اسکرین گریب

پولیس کے مطابق ملزم کا بیان میں کہنا ہے کہ جھگڑے کے دوران دونوں چھوٹی بیٹیاں سو رہی تھیں۔

پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ ملزم کی حالت خطرے سے باہر ہے، اس کے خلاف مقدمے کے اندراج کے لیے اہلِ خانہ سے رابطے میں ہیں۔

ملزم نے بیوی اور 3 بیٹیوں کو ذبح کر دیا تھا

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے الفلاح تھانے کی حدود میں واقع شمسی سوسائٹی کے ایک گھر میں پر تشدد واقعے میں ماں اور اس کی 3 بیٹیوں کو ذبح کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔

واقعے میں شدید زخمی شخص فواد نے اپنی بیوی اور تینوں بیٹیوں کو قتل کرنے کا پولیس کو ابتدائی اعترافی بیان دیا تھا۔

قتل کیے گئے افراد میں زخمی فواد کی اہلیہ ہماء، 16 سالہ نیہا، 12 سالہ بچی فاطمہ اور 10 سالہ بچی ثمرہ شامل ہیں۔

قومی خبریں سے مزید